تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :قید یو ں کی فلاح وبہود کے لیے تمام وسائل کا استعمال کر رہے ہیں . ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلانے کہا ہے کہ جیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کو شاں ہیں،ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑہ کو پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی بہتر جیل بنانا چاہتا ہو ں ، 180قیدی ڈسٹر کٹ جیل میں منتقل ہو چکے ہیں،قید یو ں کی فلاح وبہود کے لیے تمام وسائل کا استعمال کر رہے ہیں ،جیل میں جرائم اور بدمعاشی کسی صورت نہیں کر نے دی جائے گی ، ایسے قیدی جو جیل میں کوئی خرابی پیدا کر نے میں ملوث ہوا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،سرپرست اعلیٰ ضلع اوکاڑہ محمد اشفاق چوہدری اور تحصیل صدر اوکاڑہ رائے امدادعلی تبسم کھرل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حافظ محمد ارشد بھی موجود تھے ۔نو ر حسن بگھیلا نے کہا کہ قیدیو ں کے کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلانے ملاقات کے لیے آئے ہو ئے قید یو ں کے ورثاء سے مسائل سنے اور ان کو حل کر نے کے موقع پر ہی احکامات بھی جاری کیے ،جیل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے عوام سے تجاویزبھی لیں اور ایک قیدی کی حالت غیر ہو جانے پر اس کو فوری طور پر قانونی کاروائی کے بعد ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر نے کے احکامات بھی جاری کیے *

یہ بھی پڑھیں  باکمال گورنس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker