تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان بیمار ذہن کی عکاسی کرتی ہے . میاں محمد منیر

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سر براہان کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان بیمار ذہن کی عکاسی کرتی ہے ، (ن) لیگ اگر چاہے تو ان سے بیس گنا زائد لوگ اکٹھے کر سکتی ہے، مسلم لیگ(ن) کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے ملک کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو ان خیالات کا اظہارصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میاں محمد منیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیر نے کہا کہ جمہوری حکومت کی بساط لپیٹنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کسی بھی صورت چند ہزار لوگوں کے بلا جواز شور واویلا پر استعفیٰ نہیں دیں گے سیاسی شعبدہ باز ی سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button