تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوامی عدالت میں عمران خان کرپشن کے خلاف کیس جیت چکا ہے . چوہدری مسعود شفقت ربیرہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعودشفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں عمران خان کرپشن کے خلاف کیس جیت چکا ہے ،عدالت سے فیصلہ جو بھی آئے ہم نے اپنے حصے کی شمع روشن کردی ہے،تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد نے عام آدمی کو شعور دیا ہے ،ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل کی رہائش گاہ سردار گلزار پارک میں ان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری فیضان گجر ،کونسلر محمد شفیق کمبو ہ دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا کہ حکومت ٹیم لوٹ مار میں مصروف ہے اور آئے روز دہشت گردی شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں جبکہ تک ملک میں کرپشن اور ناانصافی کا راج ختم نہیں ہو جاتا ہم مسائل سے باہر نہیں آسکتے مسائل سے باہر آنے کے لیے کرپشن اور عدل وانصاف کا انظام ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان کی سیاسی تاریخ تبدیل ہو نے والی ہے ،کرپشن کے خلاف کاروائی شروع ہو ئی تو کوئی نہیں بچ سکے گا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button