تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عمران خان کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں ۔ چوہدری اظہر محمود

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ضلعی کنوینئر چوہدری اظہر محمودنے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں عوام کا استحصال کرنے والوں کا راستہ روکیں گے تحریک انصاف ملکی استحکام اور عوامی فلاح کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری اظہر محمود نے کہا کہ عمران خان نے غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ملکی سیاست میں انقلاب برپاکردیا ہے دھرنا سیاست نے عوام کا شعور اجاگر کیا ہے آج تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے عوام تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہورہے ہیں آنے والا دورتحریک انصاف اور عوام کا ہوگا سرمایہ داروں، وڈیروں، جاگیرداروں، مفاد پرست سیاستدانوں کو عوام یکسر مسترد کردے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں تحریک انصاف نے اپنی تمام تر توجہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مرکوز کرنا شروع کردی ہے کیونکہ بلدیاتی ادارے عوام کے بنیادی مسائل میں خاطر خواہ کمی لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے*

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اپنی کشمیر پالیسی،حکمت عملی پر نظر ثانی کر سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker