تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: چند ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے چار سال میں بھی لوڈشیڈنگ کونصف نہیں کر سکے . چوہدری اظہر محمود

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے نائب صدر چوہدری اظہر محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنی جلسی کو جلسہ کہ رہے ہیں انھیں اپنی آنکھوں کا علاج کروانا چاہیے فٹ بال گراؤنڈ کے چوتھے حصہ میں چند سو کرسیاں لگا کر جلسی کو جلسہ کہا جارہا ہے عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے میاں برادران کی نیندیں اُڑا دی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب بڑے جلسے دیکھ کر میاں برادران اپنی جلسیوں میں گورنمنٹ ملازمین کو اکھٹا کر کے اپنی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا چوہدری اظہر محمود نے کہا کہ چند ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے چار سال میں بھی لوڈشیڈنگ کونصف نہیں کر سکے شدید گرمی میں دس سے پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے انکے دعوؤں کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے کروڑوں روپے اپنی تشہیر پر خرچ کرنے والے حکمران جواب دیں کہ انہوں نے عوام کو کیا ریلیف دیا ہے جب گندم کسانوں نے بار دانہ نہ ملنے کے سبب اونے پونے داموں فروخت کر دی تو شہباز شریف کو کسان یاد آگئے کسانوں کی فکر میں انتظامیہ کو رسوا کرنے والے بتائیں کہ ایک ماہ پہلے انھیں غریب کسان کیوں یاد نہیں آئے چوہدری اظہر محمود نے کہا کہ 2018کے الیکشنوں میں پاکستان تحریک انصاف سویپ کرے گی عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button