تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق روزانہ 117ملین سگریٹ استعمال کی جاتی ہیں. "ماڈا” کے صدر محمد مظہررشید چوہدری

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز”ماڈا” کے صدر محمد مظہررشید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق روزانہ 117ملین سگریٹ استعمال کی جاتی ہیں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2014میں 250بلین روپے پاکستانیوں نے سگریٹ کے دھویں میں اُڑا دیے انھوں نے ان خیالات کا اظہار”تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کو روکنا "کے عنوان کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر "ماڈا” کی جنرل سیکرٹری مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق بھٹی ،چوہدری عرفان اعجازنے بھی خطاب کیا تقریب میں ممبران "ماڈا” نے بھر پور شرکت کی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا سبب سگریٹ نوشی ہے جس میں پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کا سبب بھی سگریٹ کا زیادہ استعمال ہے انھوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں ایک غیر محتاط سروے کے مطابق ہر چوتھا شخص سگریٹ نوشی کرتا ہے جن میں سب سے زیادہ تعداد نوجوان کی ہے دنیا میں سالانہ لاکھوں افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں کے باوجود سگریٹ نوشو ں کی تعداد میں کمی کی بجائے بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جو کہ یقیناایک لمحہ فکریہ ہے۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ سگریٹ کینسرسرطان سمیت کئی دیگر بیماریوں کاسبب بنتی ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button