تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کرونا وبا کے ان دنوں میں علماء مشائخ اورمذہبی راہنما خصوصی کردار ادا کریں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباءاصغر علی

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباءاصغر علی نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے ان دنوں میں خصوصی احتیاط معمول کی زندگی کو بحال رکھنے کے لئے از حد ضروری ہے ان حالات میں احتیاطی تدابیر ہی سب سے موثر حکمت عملی ہے موجودہ حالات خصوصی اقدامات کے متقاضی ہیں جس کے لئے علماءمشائخ اور مذہبی راہنما خصوصی کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر و صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق،اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک محمد افضل ،قاری اقبال چشتی ،مولا نا عبد المنان عثمانی ،مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی ،سید زاہد گیلانی ،حبیب اللہ چو راہی ،حفیظ اللہ بلوچ،قاری سعید عثمانی ، راﺅ عتیق گوہر،ممبران امن کمیٹی متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔صباءاصغر علی نے کہا کہ علماءمشائخ اور عالم دین مساجد میں نماز اور دیگر عبادات کی ادائیگی کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کے سلسلہ میں نمازی حضرات کو آگہی دیں مساجد میں طے شدہ ایس اوپیز کے مطابق نماز پنجگانہ ادا کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کے سلسلہ میں تاجر راہنما اپنا کردار ادا کریں دکانوں میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے جنہوں نے ماسک پہنا ہو دکانوں میں دو تین سے زیادہ گاہک داخل نہ ہوں لوگ اپنی باری کا سماجی فاصلہ رکھ کر انتظار کریں٭

یہ بھی پڑھیں  بیرون ملک سے مداری آتے ہیں اور ملک میں سرکس لگاتے ہیں،نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

9 Comments

  1. First off I would like to say wonderful blog! I had a quick question which I’d like to ask if you do not mind.
    I was curious to know how you center yourself and clear your head before writing.
    I’ve had trouble clearing my mind in getting my ideas out there.
    I truly do enjoy writing however it just seems like
    the first 10 to 15 minutes are lost just trying to figure
    out how to begin. Any recommendations or hints? Thank you!

  2. With havin so much written content do you ever
    run into any problems of plagorism or copyright violation?
    My blog has a lot of exclusive content I’ve either written myself or outsourced but it appears a
    lot of it is popping it up all over the web without
    my permission. Do you know any solutions to help protect against content from being ripped off?
    I’d certainly appreciate it.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker