تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے قدرتی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے قدرتی مصنوعات کی نمائش،نمائش کا مقصد طلبہ کو نامیاتی اشیاءکے استعمال اور فوائد کے متعلق آگہی دینا ہے۔ ڈاکٹر فہیم ارشد،وائس چانسلر کی شعبہ باٹنی کو کمرشل بنیادوں پہ تحقیق جاری رکھنے کی ہدایت ۔اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی نے ایک نمائش کا انعقاد کیا جس میں اساتذہ اور طلبہ کو مختلف قدرتی اور نامیاتی مصنوعات مثلا شیمپو، پرفیوم، سینیٹائزر، کاسمیٹکس اور کھانے والی اشیاءکے استعمال اور فوائد کے متعلق آگہی فراہم کی گئی۔ نمائش کا افتتاح رجسٹرار ڈاکٹر محمد طاہر خان نے کیا۔ نمائش میں رکھی گئی مصنوعات میں سب سے پرکشش چیز کھمبی تھی جس کو شعبہ باٹنی کے طلبہ اور اساتذہ نے ابتدائی بنیادوں پہ لیبارٹری میں تیار کیا تھاشعبہ باٹنی کے سربراہ ڈاکٹر فہیم ارشد کے مطابق یہ کھمبیاں بہت سارے غذائی اور طبی فوائد کی حامل ہیں۔ طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں پروٹین، فائبر، معدنیات اور وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اوراس طرح یہ کئی بیماریوں مثلا شوگر، بلڈ پریشر، کینسر، اعصابی مسائل اور دل کے امراض کے لیے مفید ہیںاس پراجیکٹ کی روح رواں ڈاکٹر حرا بشیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کہ کھمبی کی کمرشل بنیادوں پہ کاشت کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ شعبہ باٹنی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ کھمبی کوکمرشل اور صنعتی پیمانے پہ اُگا کر ہم اچھا خاصا منافع کما سکتے ہیںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے نمائش کے کامیاب انعقاد پہ شعبہ باٹنی کو مبارک باد پیش کی اور انہیں اس تحقیق کو جاری رکھنے اور اس کا دائر ہ کار وسیع کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی٭

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: 6افراد کی جان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ معجزانہ طور پر محفوظ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker