تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا

اوکاڑہ(محمد منان طاہرسے )لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر39تھری آر کے رہائشی محمد عارف کے گھر ملزمان شبیر عرف کاکا، بشیر ولد قاسم، یوسف وغیرہ درجن بھر افراد مسلح ڈنڈے سوٹے داخل ہوگئے ملزمان نے دستی آلات سے حملہ کرکے محمد عارف اور اسکی بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا گیا۔ چک نمبر36اے فور ایل کے رہائشی محمد ریاض کے گھر ملزمان عبدالرزاق اور انصر مسلح ڈنڈے سوٹے داخل ہوگئے اور دستی آلات سے وار کرکے محمد ریاض اور اس کی بیوی کو شدید زخمی کردیا۔ ستگھرہ کے رہائشی محمد نوشیر کو سابقہ رنجش پر ملزمان محمد امین، عامر شہزاد وغیرہ نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ نواحی قصبہ فاضل والا کے رہائشی اللہ دتہ کو ملزمان نصیر،کرامت وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ محلہ شکور آباد حویلی لکھا کے رہائشی رؤف احمد کو ملزمان عمران رضوان، عدنان وغیرہ نے سابقہ رنجش پر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن بصیر پور کے رہائشی محمد اختر حسین کو ملزمان اشرف، مدد علی وغیرہ نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ملزمان کے وار سے اس کے دانت ٹوٹ گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  آزادی صحافت کا عالمی دن۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker