تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ٹھیکری پہر ہ سے چوری سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے . حسن اسد علوی

اوکاڑہ( بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ٹھیکری پہر ہ سے چوری سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے غریبوں کی خوشیاں سماج دشمن عناصر چھین نہ سکیں گے پولیس افسران اپنے رویہ سے ثابت کریں کہ پولیس عوام کو تحفظ کرنے والا ادارہ ہے میٹھے بول پر کچھ خرچ نہیں ہوتا لیکن سائل کو خوشی اور اطمینان ملتاہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاترجمان پولیس کے مطابق ڈ ی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ٹھیکری پہرہ کو فعال کرنے کے لئے نمبر دار حضرات اور مقامی لوگوں سے روابط بڑھائے جائیں انہوں نے کہا کہ غریب آدمی اپنے بچوں کی شادی ، تعلیم اور دیگر ضروریا ت کے لئے مویشی پالتے ہیں لیکن ایک ہی رات میں ان کی زندگی کا بڑا سرمایہ لوٹ لیا جاتا ہے اور تمام خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں اگر ٹھیکری پہرہ فعال ہوگا تو بہت سے گھروں کی خوشیوں کو مایوسی او ر غم کی رات میں بدلنے سے روکا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کوشعار بنایا جائے تا کہ پولیس اور عام آدمی کے درمیان پائی جانے والی خلیج کم ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ میٹھے بول بولنے سے کسی پولیس آفیسر کی جیب سے کچھ خرچ نہیں ہوتا لیکن ایسا کرنے سے آپ سائل کا دل جیت سکتے ہیں اور سائلین پولیس کو اپنا غم خوار تسلیم کرنے پر تیار ہوجاتے ہیں اس کے ساتھ ہی جہاں احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا وہاں معاشرہ میں عوام دوست پولیس کا امیج ابھرے گا اور عوا م خوش دلی سے پولیس کے دست و بازو بن جائیں گے*

یہ بھی پڑھیں  قصور:گردونواح میں 2 مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد کی نشیں ملنے پرپولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker