تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی سوشل میڈیا پرعوام کی جانب سے پزیرائی میں اضافہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی محکمہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پزیرائی میں اضافہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی اوکاڑہ میں تعیناتی کے ساتھ ہی عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کر نے کے لیے پبلک ریلیشن آفس کی تنظیم نو کی گئی جس کے انچارج محمد اختر چوہدری اور سوشل میڈیا انچارج علی اکبر کواہم ذمہ داری سونپی گئی جنھوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پریس اور عوام کو ہر صورتحال سے باخبر رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کیا علی اکبر نے پریس ریلیز اور پولیس کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات کو عوام کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا*

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈیسنٹ بیکری لالہ رخ کے کارخانے پر فوڈ انسپکٹرکا چھاپہ،کارخانہ سیل، مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker