تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تحصیل کی سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کو منانے کے لئے جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے . ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر/ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے شیخ فرید احمد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر/ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے شیخ فرید احمد نے کہا ہے کہ تحصیل کی سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کو منانے کے لئے جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے شہر کے ساتھ ساتھ بڑے قصبات اور دیہاتوں میں بھی مختلف غیر سرکاری تنظیموں ،تاجر تنظیموں کے اشتراک سے جشن آزادی کے پروگرامز کو ترتیب دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں جشن آزادی کی تیاریوں بازاروں کو جھنڈیوں اور بینرز سے سجانے کے لئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اے سی چوہدری طاہر امین،ٹی ایم او میاں محمد اصغر،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ،شیخ فرید احمد نے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 14اگست شاندار پرچم کشائی کی تقریب کے لئے ابھی سے انتظامات شروع کریں مرکزی تقریب اور پرچم کشائی کے لئے دیگر سرکاری اداروں کو بھی ابھی سے ان کی ذمہ دارویوں سے آگاہ کیا جائے تاکہ یہ پر وقار تقریب احسن انداز میں منعقد ہو سکے

یہ بھی پڑھیں  ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker