تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.محمد فیصل رانا

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ آپریشن مزارعین کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جارہاہے ، جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، جرائم کرنے والے کسی کے دوست نہیں ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی وجہ سے جرائم میں کمی آئی ہے ،قانون کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا اس کے راستے میں آنے والی ہر دیوار کو گرادیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ریجنل یونین آف جر نلسٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں آر یو جے پنجاب جے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،ڈویژنل سینئر نائب صدر ساہیوال اعجاز طاہر قادری ،ڈویژنل نائب صدر نیاز جھکڑ، ضلعی چیئرمین اوکاڑہ میاں خادم حسین کمیانہ ، صدر ینالہ پر یس کلب راؤ عتیق گوہرودیگر شامل تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فیصل رانا نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپر یشن میں صحافیو ں کے تعاون کا بھی اہم کردار ہے ، کیونکہ کوئی آپر یشن میڈیا اور شہر یو ں کے تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ، اپنی ڈیوٹی کے دوران طاقت ور کو کسی عام آدمی سے ناانصافی نہیں کرنے دی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ جس کسی کو بھی کسی جرائم پیشہ سے کوئی مسئلہ ہے وہ میرے پاس آئے اس کو ہر صورت انصاف لے کردیا جائے گا *

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:دوران ڈکیتی گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی پولیس کی کاروائی ملزمان سےنقدی اورموٹرسائیکل برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker