تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: عوام مہنگائی بے جا ٹیکسوں اور ناانصافی سے تنگ آچکی ہے. محمد اشرف خاں سوھنا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوھنا نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی بے جا ٹیکسوں اور ناانصافی سے تنگ آچکی ہے ،آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہو گا ،کیسا نظام ہے کہ عام آدمی جگہ جگہ ٹیکس دے رہا ہے اور طاقت ور ٹیکس چوری میں ملوث ہے طاقت ور سے ٹیکس لینے کے بجائے عام آدمی کو ٹیکس کے ذریعے کچلا جارہا ہے ، ایسے نظام کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہارانہو ں نے پی ٹی آئی کے رہنما محمد شفیق کمبوہ کی رہائش گاہ چک نمبر 5فوایل میں پارٹی پرچم کشائی اور نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محمد اشرف خاں سوھنانے کہا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری کریں ،حکومت کی پالیسوں سے تنگ عوام بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے حکومت سے انتقام لے گی انہو ں نے کہا کہ آج اوکاڑہ کی عوام نے ریلی میں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اب شہر کے کونے کو نے میں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کاہی نعرہ گونجے گا ،محمد اشرف خان سوھنا نے کہا کہ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد میں ریلی اور پر چم کشائی کی تقربیات میں شرکت تبدیلی کی حقیقی تصویر ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤ ں نے بھی شرکت کی *

یہ بھی پڑھیں  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اورجنوبی کوریا کامیچ دو دوگول سے برابر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker