تازہ ترینعلاقائیمحمد مظہر رشید

اوکاڑہ : مہنگائی ۔۔۔ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات تحریر : محمد مظہررشید چوہدری

ڈائری اوکاڑہ  مہنگائی ۔۔۔ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات
تحریر : محمد مظہررشید چوہدری 03336963372

مہنگائی سے تنگ عوام جہاں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں وہیں منافع خورناجائز قیمتوں میں اضافہ کر کے راتوں رات امیر بننے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں جب پٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ چند ماہ سے مسلسل کمی آرہی تھی عوام کو امید ہو چلی تھی کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اثر دیگر روزمرہ کی اشیاء پر بھی پڑے گا لیکن ناجائز منافع خوروں کی لالچ و ہوس نے مہنگائی کم کرنے کے حکومتی اقدامات کو ہوا میں اُڑا دیا عوامی حلقوں کی یہ تشویش قابل غورہے کہ جب پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو چند گھنٹوں کے بعد ہی ہر چیز خاص طور پر اشیاء خورد نوش کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن اب ایسا کیا ہوا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے ثمرات عوام تک کیوں نہیں پہنچ پائے وزیرا علی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کو کہا جس سے عوام کو مہنگائی کی چکی سے نکالا جاسکے پٹرول کی قیمت اور خاص طور عالمی منڈی میں پچھلے سات ماہ سے پام آئل کی قیمت میں تقریباََ 150 ڈالر فی ٹن کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچ سکا، پام آئل کی قیمت میں کمی سے ویجیٹیبل آئل اور گھی کی پیداواری لاگت میں تقریباََ 18% کمی واقع ہوئی لیکن اس کمی کا فائدہ منافع خور مل مالکان نے عوام تک منتقل نہیں ہونے دیا حکومت نے مل مالکان کی تنظیم پی وی ایم اے سے بات چیت کی لیکن بے نتیجہ ثابت ہوئی جس پرضلعی انتظامیہ کو ایکشن لینے کا کہا گیا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قیصر سلیم نے مختلف تاجر نمائندوں اور ضلعی افسران کے ساتھ طویل اور رات گئے تک میٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجہ میں گیارہ مارچ 2015کوڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں گھی مل مالکان کی مشاورت سے ویجیٹیبل آئل اور گھی کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ڈسٹر کٹ آفیسر انٹرپرائز زو مجسٹریٹ پرائس کنٹرول اوکاڑہ خالد جاوید بھٹی نے میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قیصر سلیم کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں حاضرین نے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کراوئی ہے جس کے مطابق ویجیٹیبل گھی نعمت فی کلو 133روپے ، ویجیٹیبل گھی فضل فی کلو 120روپے ،ویجیٹیبل گھی سلوا فی کلو 118روپے ،نعمت کوکنگ آئل فی لیٹر 138روپے ،فضل کوکنگ آئل فی لیٹر 120روپے، سلوا کوکنگ آئل فی لیٹر 130روپے پر مارکیٹ میں فروخت ہوگا عوامی حلقوں نے ویجیٹیبل گھی و آئل کی قیمتوں میں کمی اور فروخت کو یقینی بنانے پر ڈسڑکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قیصر سلیم ،ڈسٹر کٹ آفیسر انٹرپرائز زو مجسٹریٹ پرائس کنٹرول اوکاڑہ خالد جاوید بھٹی اورانتظامی عملہ کی کاوشوں کو سراہا ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker