تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تفتیش کے نظام کو بہتر بنا کر ہر مقدمہ میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا . ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ ڈاکٹر فرخ رضا ملک

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) تفتیش کے نظام کو بہتر بنا کر ہر مقدمہ میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ،پو لیس کی درست تفتیش ہی عام آدمی کو انصاف دلاتی ہے ،ضلع اوکاڑہ میں موجود پو لیس کے کرپٹ تفتیشی افسران کسی صورت سزا سے نہیں بچ سکیں گے،بلا تفر یق ہر گنگار جیل جائے گا اور بے گناہ باعزت طریقے سے اپنے گھر ،جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کااظہارنئے تعینات ہو نے والے ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ ڈاکٹر فرخ رضا ملک نے ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل اوراوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق بھٹی کی قیادت میں ملنے والے صحا فیو ں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ڈاکٹر فر خ رضا ملک نے کہاکہ میڈ یا نے چند سالو ں میں صدیوں کا سفرکیا ہے صحا فی نشان دہی کر یں گے تو فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،بہتر تفتیش کے لیے عوام میدان میں آئیں مقدمات میں مسائل اس وقت پیدا ہو تے ہیں جب اصل گواہ گواہی نہیں دیتا ،پولیس نظام کو بہتر کر رہے ہیں جس میں عام آدمی بھی گواہی دینے تھانے ائے انہو ں نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ کی بنیاد پر ہو گی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button