تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیمی ترقی نا گزیر ہے . مس شازیہ اقبال ڈویثرنل آفسیر لٹریسی ایجوکیشن

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیمی ترقی نا گزیر ہے کیونکہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز تعلیم ہی میں مضمر ہے ہمیں بھی محنت شاقہ سے کام کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار مس شازیہ اقبال ڈویثرنل آفسیر لٹریسی ایجوکیشن ساہیوال نے "لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ "کے زیر اہتمام چلنے والے چیچہ وطنی اور گردنواح کے مختلف سکولوں کے دورہ کے موقع پر کیا انھوں نے تعلیمی سنٹرز پر موجود بچوں اساتذہ،والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام صرف ہمارے محکمہ یا ہمارے اساتذہ کا نہیں ہے بلکہ یہاں کے رہنے والے ہر شخص کا فرض ہے جن والدین کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے کہ ان کی اولاد اپنی تعلیم جاری رکھ سکے ان کو چاہیے کہ ہمارے محکمہ سے تعاون کریں ہم اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے انکے بچوں کے لیے تعلیم کا مناسب انتظام کریں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button