تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :علاقائی صحافیوں کے مطالبہ کی منظوری کے باوجود عمل درآمد نہ ہو نا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے . مسعود شفقت ربیرہ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ علاقائی صحافیوں کے مطالبہ کی منظوری کے باوجود عمل درآمد نہ ہو نا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اسمبلی کی سطح پر آواز بلند کریں گے ،جمہوریت کی بحالی کے لیے صحافیوں کی جدوجہد ناقابل فراموش ہیں ، ملک میں میڈیا کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے علاقائی صحافیوں کے مسائل کو اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ، حکومت وقت کو علاقائی صحافیوں کے مسائل کو جلد حل کرنا ہو گا،آر یو جے کے مطالبہ کو بل کی صورت میں اسمبلی میں پیش کروں گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں ریجنل یونین آف جر نلسٹس اور ڈسٹر کٹ یونین آف جر نلسٹس کے عہدیداران نے ہمیشہ صحافیوں کی ترقی وخوشحالی کے لیے کا کیا ہے انہو ں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہاکہ امید ہے جس طر ح ماضی میں صحافیوں نے شعبہ صحافت کی ترقی وخوشحالی کے لیے کام کیا ہے آئندہ بھی اس کو اسی طر ح جاری رکھیں گے *

یہ بھی پڑھیں  'عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق کچھ تحفظات، ایف آئی آر منگوا لی'،فردوش عاشق اعوان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker