تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :نواز شریف اور مسلم لیگی قیادت جھوٹ بولنے میں صف اول کی جماعت ہے . اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) نواز شریف اور مسلم لیگی قیادت جھوٹ بولنے میں صف اول کی جماعت ہے اتنا جھوٹ تو کوئی آمر بھی نہیں بولتا،بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا عوام اب نواز شریف اور انکے حواریوں کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر اسلم مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار چار سال گزرنے کے بعد بھی بجلی بحران پر قابو نہ پاسکے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بجٹ میں بھی کوئی ریلیف نہ ملنے پر عوام خود کشی اور فاقے کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں پڑھے لکھے پاکستانی نوجوانوں کو روزگار مہیا نہیں کیا جارہا جبکہ نالائق لوگوں کو وزارتوں سے نوازا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نواز شریف پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن سے بھاگنا چاہتا ہے لیکن عوامی تحریک اس سازش کو ناکام کرے گی اور 2018کے الیکشن میں ماڈل ٹاؤن شہدا کا خون بھی گو نواز گو پکارے گا جس طرح شریف فیملی نے طلبہ کو سڑکوں پر گھسیٹا اور سینوں اور سروں پر گولیاں برسائیں تھیں ان کا حساب بھی بہت جلد ہو گااسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کو اب کسی شریف یا بھٹو فیملی کی ضرورت نہیں اب عوام انقلاب چاہتے ہیں جو کہ اب زیادہ دور نہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں ہی انقلاب آکر رہے گا*

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ کے اسپنی روڈ پردھماکا، ریسکیو ٹیمیں روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker