تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ریسکیو1122 سمیت تمام اداروں کی کارکردگی مثالی ہے . طاہراقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ریسکیو1122 سمیت تمام اداروں کی کارکردگی مثالی ہے محمد ریاض اے ڈی سی (ریونیو)اوکاڑہ ،ریسکیو1122 کے اہلکار تربیت یافتہ ہیں اور ہر طرح کی حالات خصوصاََ سیلاب سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں طاہراقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے لاہور،موک ایکسرسائز سے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے میں مدد دیتی ہیں ظفر اقبال ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122کے اہلکار ہر لحاظ سے تربیت یافتہ ہیں اور ہر طرح کے حالات خصوصاََ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طاہراقبال نے ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے زیر اہتمام منعقد کردہ دوسری تیاری مشق برائے مون سون و سیلاب سیزن2017 کے موقع پر کیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اوکاڑہ ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی سروس نہ صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتی ہے بلکہ طبی امداد کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کیمپ مینجمنٹ میں بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اس موقع پر ریسکیو1122 نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ان کے سامان کے ساتھ بحفاطت محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا۔ موک ایکسرسائز میں ریسکیو1122 کے علاوہ محکمہ صحت، محکمہ سول ڈیفنس، لائف سٹاک، محکمہ زراعت، ضلعی انتظامیہ اور ایدھی فاؤ نڈیشن نے ہنگامی کیمپ لگائے جن میں ابتدائی طبی امداداور ریسکیوآلات وسامان و مشینری بھی موقع پر آپریشنل کر کے دکھائی گئی۔ اے ڈی سی (ریونیو) اوکاڑہ محمد ریاض نے ریسکیو1122 کی عملی مشق میں حصہ لینے والے محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی کارکردگی مثالی ہے *

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:مسلح افرادکا پولیس وین پرحملہ،خطرناک ملزم سعید میو کوچھڑا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker