تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اسلام کسی قسم کی دہشتگردی اور بدامنی کی اجازت نہیں دیتا. صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان علماء کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حسان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام کسی قسم کی دہشتگردی اور بدامنی کی اجازت نہیں دیتاامت مسلمہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ باہمی اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت غیر اسلامی اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اوردیگرغیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں رہنے والے اہلیان اسلام کی اس طرح کے فعل سے دل آزاری ہوتی ہے۔امام کعبہ کا پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کو اعزازی شیلڈ دینا پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزار ہے پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ امن محبت رواداری اور بھائی چارہ کے لیے جدوجہد کی ہے اس موقع پر مولانا حسان صدیقی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت اور طلبہ و طالبات کا نشہ آوار اشیاء استعمال کرنا ایک لمحہ فکریہ ہے جوکہ ہماری نوجوان نسل کو برباد کرنے کے مترادف ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف اعلان کی مذمت کرتے ہیں اجلاس میں سینئر نائب صدر مولانا قاری عطاء اللہ رحیمی،مولانا محمد اشرف عاطف،ڈاکٹر ریحان اذفر،مولانا عظیم اشرف ،پروفیسر محمد عدیل اور دیگر نے شرکت کی*

یہ بھی پڑھیں  ضلع میں 3جون سے سستے رمضان بازار فنکشنل کر دیئے جائینگے،ڈی سی او محمد شاہد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker