تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اسلام دین فطرت ہے جسمیں تمام انسانی ضرورتوں اور حاجات کی تکمیل کا پورا بندوبست کیا گیا ہے. ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عارف

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)روزہ تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے ،منفی شخصیت سے نجات اور مثبت شخصیت کی تعمیر ہی سے اللہ اور اسکے رسولﷺ سے حقیقی محبت کا اظہار ہوتاہے ،اسلام دین فطرت ہے جسمیں تمام انسانی ضرورتوں اور حاجات کی تکمیل کا پورا بندوبست کیا گیا ہے،اللہ تعالی نے انبیا اکرام کے اہم فرائض میں اسکی مخلوق سے محبت رحمت و شفقت اورانکی خدمت کی ذمہ داری دی،نبی کریم ﷺ نے بھی مدینہ منورہ میں رفاہی ،اصلاحی اور عوامی بہبود کی ریاست قائم کی ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عارف نے سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشید چوہدری سے خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پر میڈیکل آفیسرسوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں ،معروف سماجی ورکر مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،محکمہ سوشل ویلفیئرکے محمد عباس،مس رضوانہ بھی موجود تھے محمد عارف نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمیں زکوۃ مستحق افراد تک پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے انہوں نے کہا ایسی این جی اوز قابل تعریف ہیں جو معاشرے میں آگاہی اور سماجی برائیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں *

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: جانوروں میں پر اسرار بیماری پھیل جانے سے لاکھوں روپے کے سینکڑوں مویشی ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker