تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : آئین میں اسلامی شقیں ملک میں اسلامی تشخص کی امین ہیں . قاری سعید احمد عثمانی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی آڑ میں آئین میں اسلامی شقوں کو اگر چھیڑا گیا تو جمعیت علماء اسلام اس کی بھر پور مخالفت کر ے گی پاکستان کے آئین میں اسلامی شقیں ملک میں اسلامی تشخص کی امین ہیں اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں حکومت بیرونی دباؤ میں ان شقوں کو ختم کرنے سے باز رہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع اوکاڑہ کے قائم مقام امیر قاری سعید احمد عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع سرپرست جمعیت علماء اسلام ضلع اوکاڑہ مولانا غلام محمود انور نائب امیر سید احتشام الحق گیلانی ،تحصیل اوکاڑہ کے امیر حضرت مولانا قاری اسحاق بدر، جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ مولانا سید شمس الحق گیلانی، سیکرٹری اطلاعات حافظ عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔ قاری سعید احمد عثمانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں جمہوری کردار ادا کیا ہے اور خاص طور پر 73 ء کے آئین میں اسلامی شقوں کی محافظ اور امین رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اب بھی پارلیمنٹ میں آئینی بالا دستی کو قائم رکھنا چاہتی ہے اس کا مقصد کسی بھی رکن کو ڈی سیٹ کرنا نہیں ہے بلکہ تحریک کی آئینی حیثیت کو دیکھا جائے*

یہ بھی پڑھیں  لیسکو پھول نگر ڈویژن کے پتوکی ’’فیڈر ‘‘کے آ خری سرے پر واقع دیہات کے ہزاروں صارفین بجلی سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker