تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : رشوت خوری اور بد عنوانی کی ہر سطح پر بیخ کنی ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے . ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق رحمان خان

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چودھری سے) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق رحمان خان نے گزشتہ ماہ میں 56 کنال کمرشل اراضی جسکی مالیت 2 ارب 46 کروڑ 78 لاکھ روپے، سکنی اراضی 16 کنال 1 مرلہ جسکی مالیت 14 کروڑ 81 لاکھ روپے، زرعی اراضی 3354 کنال 1 مرلہ جسکی مالیت 86 کروڑ 88 لاکھ 39 ہزار 750 روپے ہے ناجائز قابضین سے واگزار کروائی۔ اسی طرح صوبائی حکومت کے واجبات نادہندگان سے 3 کروڑ 60 لاکھ 52 ہزار 329 روپے کنورشن فیس، بلڈنگ، نقشہ، کمرشل فیس کی مد میں ریکور کیے۔ گزشتہ ماہ 14 مفرور / اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے ملزموں میں ایکسین، چیئرمین عشر زکوة، پٹواری، اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کے اہلکاران و دیگر کو گرفتار کیا۔ اسی طرح 7 ٹریپ ریڈ کیے۔ ٹریپ ریڈز میں سب انسپکٹر، پٹواری، محکمہ ہیلتھ کے ہیڈ کلرک، محکمہ انہار کا ضلع دار اور پٹواری، سکول ٹیچر و دیگر ملزمان کو ہزاروں روپے رشوت لیتے ہو ئے گرفتار کیا۔ گزشتہ ماہ اینٹی کرپشن نے سول ڈیفنس آفیسر کے ہمراہ 71 غیر قانونی پٹرول پمپ چیک کیے جن میں سے 49 پٹرول غیر قانونی پمپ کو سیل کیا۔ اسی طرح 141 پٹرول پمپ چیک کیے جن میں سے 59 پٹرول پمپوں کے پیمانے درست نہ ہونے اور اوور چارجنگ پر 7,81,000 روپے جرمانہ کیا۔ریجنل ڈائریکٹر اشفاق رحمان خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کرپشن دیکھیں فورا اینٹی کرپشن ساہیوال کو مطلع کریں۔ یا رپورٹ کرپشن ایپ پر گھر بیٹھے درخواستیں دیں۔ عوام چھوٹی سے چھوٹی کرپشن کو ہرگز برداشت نہ کریں۔ رشوت خوری اور بد عنوانی کی ہر سطح پر بیخ کنی ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے٭

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:اسلام میں ویلنٹائن ڈے جیسی مغربی خرافات کی کوئی گنجائش نہیں۔افضل شاہین

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker