تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کسی بھی ادارہ کی تباہی کا آغاز اس میں سفارش اور رشوت کی بنیاد پربھرتی سے ہوتا ہے . حسن اسد علوی

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس میں میرٹ پر بھرتی سے ذمہ دار، چاک و چوبند ،فرض شناس اور ادارہ کے لئے مفید فورس میسر آئے گی۔ کسی بھی ادارہ کی تباہی کا آغاز اس میں سفارش اور رشوت کی بنیاد پربھرتی سے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ امیدوار وں کے لئے اس طرح شفافیت کااہتمام کیا جا رہاہے کہ کوئی بھی اس پرانگلی نہ اٹھا سکے گا جو امیدوار سفارش پربھرتی ہوتا ہے اس کے ذہن میں ہوتا ہے کہ میری پشت پر ایک طاقت ہے اس لئے اگر کوتاہی ،غفلت اور لاپرواہی ہوگی تو وہ طاقت مجھے بچا لے گی اسی طرح جوکوئی رشوت کی بنیاد پر بھرتی ہوگا تو وہ لازمی طور پر رشوت کی دی ہوئی رقم پوری کرنے کی کوشش کرے گا اور پھر اس کورشوت کی لت پڑ جائے گی ۔ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر ڈی پی او حسن اسد علوی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی بھرتی کے موقع پر طیب سعید شہید پولیس لائن میں کیا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی بھرتی کے لئے ڈی آئی جی چودھری شفیق احمد ، ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی ،ایس ایس پی محمود الحسن اور ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ نور پر مشتمل پینل نے آج سے امیدوارں کی پیمائش شروع کردی ہے جو دو دن جاری رہے گی اس کے بعد ایک دن امیدواروں کی دوڑ ہوگی پولیس لائن میں امیدواروں کی سہولیات کے لئے پینے کے لئے صاف اور ٹھنڈے پانی ،سایہ ، بیٹھنے اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے اس موقع پر امیدوارں کی بھاری تعداد یہاں پرموجودہونے کی وجہ سے سیکورٹی کا فول پروف انتظامات بھی کئے گئے ہیں *

یہ بھی پڑھیں  چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker