تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تحریک انصاف نے جو فصل بوئی تھی اب اسے کاٹنے کا وقت آگیا ہے . منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے رہنما و چیئرمین لیگل ایڈ کمیٹی ضلع اوکاڑہ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جو فصل بوئی تھی اب اسے کاٹنے کا وقت آگیا ہے۔ 126 دن کے ناکام دھرنے والے ۔ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندی شلواریں لٹکانے والے۔ پی ٹی وی کی عمارت پر ھلہ بولنے والے۔ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والے ۔ سول نافرمانی اور 8روپے یونٹ والے ۔ بجلی کے بلوں کو جلانے والے ۔آٹا چور ، چینی چور، دوائی چور، ووٹ چور ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں۔ہم تابندہ سیاسی روایات کے امین ہیں ۔ 13دسمبر کا لاہور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جو وطن عزیز کی سیاست کے رخ کا تعین کرے گا اور جو بھی مسلم لیگی جنون کے سامنے آئے گا خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔ مسلم لیگی ببر شیر اپنے حوصلے بلند رکھیں اور پولیس کی طرف سے ہراسانی چادر اور چاردیواری کے تقدس پامال کرنے کی صورت میں فی الفور لیگل ٹیم سے رابطہ کریں اور اس کی ویڈیو بھی بنائیں اور ہر ممکن گرفتاریوں سے محفوظ رہ کر ہر صورت لاہور جلسہ گاہ میں انفرادی کی بجائے اجتماعی طور پر مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کی قیادت میں جلسہ گاہ میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ منظور سپرا نے کہا کہ سیلکٹڈ تابعدار خان کی حکومت کی تبدیلی آسمانوں پر لکھی جاچکی ہے۔کبھی یہ کرونا کے پیچھے اور کبھی اداروں کے پیچھے چھپتے پھر رہے ہیں ۔ گرتی ہوئی آخری دیواروں کو دھکہ لگانے کیلئے 13 دسمبرلاہور کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ پی ڈی ایم کی قیادت اور اراکین پارلیمنٹ مستعفی ہونے کیلئے دل و جان سے تیار ہیں٭

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button
error: Content is Protected!!