تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: صحافتی اداروں میں جمہوری عمل کے ذریعے عہد یداران کا چناؤ ہو نا چا ئیے اظہر محمود چوہدری

اوکاڑہ (محمدمظہررشید سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے صدراظہر محمود چوہدری نے کہاکہ ضلع اوکاڑہ میں پہلی بار صحافی برادری نے بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنے عہد یداران کا انتخاب کر کے اوکاڑہ کی صحافتی تاریخ میں ایک اعلیٰ مثال قائم کی دی ہے،اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے ممبران نے اداروں میں جمہوری روایت میں خوبصورت اضافہ کیا ہے ،جمہوری طریقہ سے الیکشن کے مو قع پر سرکاری آفیسر ،وکلاء ،تاجروں،سیاسی راہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی پر یس کلب کے الیکشن میں شرکت نے بیلٹ پیپر کے ذریعے ہو نے والے الیکشن کو خوش آمدید قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرشتہ روزاوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات کے موقع پر نو منتخب عہد ید اران ،ممبران پر یس کلب اور مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اظہر محمد چوہدری نے کہاکہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کی الیکشن کمیٹی نے شفاف الیکشن کر وا کر صحافی برادری کو شعور دیا ہے کہ صحا فتی اداروں میں جمہوری عمل کے ذریعے عہد یداران کا چناؤ ہو نا چا ئیے ،انہو ں نے کہا سٹی پر یس کلب کی الیکشن کمیٹی کے ارکان حسن اختر راؤ ،عابد حسین مغل ،طارق مجید مغل اور چوہدری سردار ساجد کو میں تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کی نمائندگی کر تے ہو ئے خراج تحسین پیش کر تا ہو ں ،اظہر محمود چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف صحا فی برادری میں جمہوری عمل کی مکمل حمایت کر تے رہے گی

یہ بھی پڑھیں  مریدکے: تھانہ صدر پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker