تازہ ترینکھیل

اوکاڑہ :کرکٹ کے میدان میں ججز کی جیت ، وکلاء کی ٹیم سولہ رنز سے ہار گئی

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے)کرکٹ کے میدان میں ججز کی جیت ،وکلاء کی ٹیم سولہ رنز سے ہار گئی ، بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیئے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد قابل تعریف ہے ،جنرل سیکرٹری شکیل احمد چودھری اور رانا رضا محی الدین کی اچھی پاٹنر شپ بھی وکلاء کی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر سکی ،سول جج جہانزیب بخاری مین آف دی میچ رہے ،ضیغم علی شوکت قریشی نے کمنٹری کے فرائض خوبصورت انداز میں سر انجام دیئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی جوڈیشری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی ٹیموں کے درمیان 8آٹھ اوور زکا میچ انتہائی دوستانہ ماحول میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اسماعیل جوئیہ تھے جوڈیشری کی ٹیم کے کپتان ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز تھے جبکہ ٹیم میں رینالہ ،دیپالپور ،اوکاڑہ کے ججز کو شامل کیا گیا تھے جبکہ وکلاء کی ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر راؤ عباس عدیل نے کی ججز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 90رنز بنائے جبکہ وکلاء کی ٹیم مقررہ حدف سے سولہ رنز پہلے آؤٹ ہو گئی سول جج جہانزیب بخاری کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا امپائرنگ کے فرائض رینالہ بار کے سابق صدر آصف شھزاد نے سرانجام دیئے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button