تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ایسے لوگ قابل قدر ہیں جن کااوڑھنا بچھونا عوام کی بھلائی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) منشیات کے خاتمے کے لیے میڈیا ،عوام اور پولیس کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی،میڈیا نے عوام میں سماجی برائیوں کے خلاف آگاہی کے لیے قابل قدر کوششیں کی ہیں ،ایسے لوگ قابل قدر ہیں جن کااوڑھنا بچھونا عوام کی بھلائی ہے ،پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ،سیکورٹی کے لیے ماڈا جرنلسٹس فورم کی تجاویز قابل عمل وستائش ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز (رجسٹرڈ) اور "ماڈا "جرنلسٹس فورم اوکاڑہ کے وفد سے ملاقات میں کیاوفد کی قیادت چیئر مین شہباز ساجد،صدر محمد مظہررشید چوہدری ،جنرل سیکرٹری مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کر رہے تھے وفد میں محمد عاشق ،چوہدری عرفان اعجاز و دیگر موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا فیصل نے کہا کہ میرے دروازے ہر مستحق ، غریب مظلوم سائل کے لیے کھلے ہیں عوام اور پولس کے درمیان موجود خلیج کو کم کرنے کے لیے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتا ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker