تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے . ڈپٹی کمشنرصائمہ احد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنرصائمہ احد نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لئے ہر پاکستانی کشمیریوں کی جد جہد آزادی کی سیاسی اور اخلاقی نہ صرف حمایت جاری رکھے گا بلکہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پورے پاکستان میں ہونے والی تقاریب اس بات کی مظہر ہیں کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا فرد اس بات کا خواہاں ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد اظہر ،چوہدری فیاض ظفر ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،صدر آڑھتیاں سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف ،صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق سمیت اے ڈی سی ریونیو چوہدری محمد ریاض،اے ڈی سی جی صباء اصغر ،علامہ ظفر اللہ قمر لکھوی ،مولانا عبدالمنان عثمانی ،قاری سعید عثمانی سمیت صحافیوں ،تاجروں ،عمائدین علاقہ سرکاری افسران ،این جی اوز کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔صائمہ احد نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ آنے والی نسلو ں کو کشمیر میں بھارتی ناانصافیوں ،مظالم اور دہشت گردی سے متعلق انہیں بتائیں ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کا دن دیکھے بعد ازاں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر صائمہ احد کی قیادت میں واک کی گئی ۔صائمہ احد نے یوم کشمیر کے حوالہ سے اصغر آرٹس گیلری میں کیلی گرافی نمائش کا بھی معائنہ کیا ۔علاوہ ازیں ضلع اوکاڑہ کے سرکاری اداروں ،سکولوں ،کالجز ،غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر بھر میں بینرز و پوسٹرز بھی آویزاں کئے گئے *

یہ بھی پڑھیں  غربت سے تنگ قاتل ماں ۔۔۔۔ تختِ لاہور و اسلام آباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker