تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کینٹ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہلا ک ہو گئے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) گیمبر کینٹ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ۔موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہلا ک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے سمندری فیصل آباد کے رہائشی تھے ۔کار سوار کار چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ریسکیو1122اوکاڑہ ،پولیس تھانہ اوکاڑہ چھاؤنی موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے کار اپنی تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق چکنمبر443گ ب وڑائچاں والا سمندری فیصل آباد کے رہائشی میاں بیوی ،نوشیر اور عالاں بی بی موٹر سائیکل نمبریVRK-1487 پر اوکاڑہ کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کا ر نمبری LEB-3208کی زد میں آگئے ۔دونوں بری طرح کچلے جانے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122اوکاڑہ ،پولیس تھانہ اوکاڑہ چھاؤنی موقع پر پہنچ گئے *

یہ بھی پڑھیں  الحمراہال میں "ایک شام غازیوں کیساتھ، شہیدوں کے نام"منائی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker