تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عمران خان دھرنوں اور دشنام طرازی کی سیاست کے علمبردار بن چکے ہیں . اکبر علی خان

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چوہدری سے ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدرو کونسلر اکبر علی خان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ میں دھرنا دینے کا اعلان کرنے والے یاد رکھیں مسلم لیگ ن کے شیروں سے بنی گالہ ڈھکا چھپا نہیں ہے، عمران خان دھرنوں اور دشنام طرازی کی سیاست کے علمبردار بن چکے ہیں ،بچگانہ ،ناچ گانے کی سیاست پاکستانی عوام کو پسند نہیں،پی ٹی وی پر خطاب کرنے کی آرزو نے عمران خان کی سیاسی پختگی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیے ہیں ان خیالات کا اظہار اکبر علی خان نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں دھرنا دینے کی دھمکی دینے والے یاد رکھیں مسلم لیگ ن کے شیروں کا رخ بنی گالہ کی جانب بھی ہو سکتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اوکاڑہ کی عوام کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا اآغاز کر دیا ہے جن کی تکمیل سے ضلع اوکاڑہ میں عوام کو صحت ،تعلیم ،روزگار کی فراہمی ممکن ہو سکے گی خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button