تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عمران خان ادھیڑ عمری میں بھی بچگانہ حرکات کرتا ہے۔ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما کونسلرو امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی اوکاڑہ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ روتے دھوتے PTI تو بالغ ہوگئی لیکن بدقسمتی سے اس کا لیڈر عمران خان ابھی تک سیاسی بلوغت کو نہ پہنچ سکا اور ادھیڑ عمری میں بچگانہ حرکات کرتا ہے جس کا واضع ثبوت بنی گالہ سے فنی خطاب ہے ۔ دن کے اجالے میں وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا اس کا محبوب مشغلہ ہے ۔ہر وقت پاکستان کے باشعور عوام کو گمراہ کرکے خون خرابہ اور بدامنی پیدا کرکے وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ۔گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے بالکل اسی طرح وزارت عظمیٰ نہ ملنے کے دکھ میں کپتان اپنے حوش و حواس گنوا بیٹھا ہے اسے ہی ہے جیسے کسی بندر کے ہاتھ میں استرا آگیا ہو لیکن بندر اب بوڑھا ہوچکا ہے۔ وہ ہمارے قائدین کی رہائش گاہوں کی طرف آنا چاہتا ہے لیکن وہ یاد رکھے کہ اگر اس نے ایسی ناپاک حرکت کرنے کی جرات کی تو ن لیگ کے شیر حرام کی کمائی سے بنے ہوئے بنی گالہ کے محل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ منظور سپرا نے کہا کہ نہ کوئی فیکٹری ، نہ کوئی فلور مل ، نہ کاروبار ، نہ لینڈ لارڈ، زکوۃ کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے بزدل اور بے وقوف لیڈر کو عوام نے پہلے بھی مسترد کردیا تھا 2018 کے الیکشن میں بھی انہیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے فارغ کردیا جائے گا۔ منظور سپرا نے کہا کہ عمران خان کی یہ عمر رائے ونڈ تبلیغی مرکز جانے کی ہے انہیں چاہیے کہ وہ اور ان کے حواری وہاں جائیں اور اپنے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker