تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :انجمن مزارعین کلیانہ اسٹیٹ کے حافظ جابر کی گرفتاری پر انجمن مزارعین کا جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج جاری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)انجمن مزارعین کلیانہ اسٹیٹ کے راہنما حافظ جابر کی گرفتاری پر انجمن مزارعین کا 18گھنٹوں سے جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج جاری ،راہنما کی رہائی اور جھوٹے مقدمات خارج کر نے کامطالبہ،جی ٹی روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر شدید گرمی میں گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے، تفصیلات کے مطابق انجمن مزارعین کلیانہ اسٹیٹ کے راہنما حافظ جابر کو پولیس نے لاہور سے اوکاڑہ آتے ہوئے رینالہ کے قریب گزشتہ رات گرفتار کر کے ساہیوال جیل منتقل کر دیا تھا جس کی رہائی کے لیے انجمن مزارعین کے ہزاروں مرد وخواتین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دیا اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ،جو 18گھنٹے گزر جانے کے باوجود جاری ہے پولیس اور انجمن مزارعین کی قیادت کے درمیان مزاکرات بھی ہوئے لیکن حافظ جابر کی رہائی اور درج مقدمات ختم کر نے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان جاری رہا ،احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر سفر کر نے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف ڈسٹر کٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور مزارعین کی قیادت کے درمیان مزاکرات ہو رہے ہیں جاری مزکرات کامیاب ہو جائیں گے دوسری طرف مزارعین راہنماؤں کا کہنا ہے کہ حافظ جابر کی رہائی اور جھوٹے مقد مات کے خارج تک احتجاج جاری رہے گا*

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں کرپشن کی کہا نی اور دنیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker