تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پرنوجوان نے پٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگاکر جان دے دی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگاکر جان دے دی تفصیلات کے مطابق گیلانی چوک بصیر پور کے رہائشی نوجوان وارث علی کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور اس کی بیوی گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی وارث علی اپنی بیوی کو منانے سسرالی گھر گیا لیکن بیوی نہ مانی جس پر وارث علی نے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول سے بھرا گیلن اپنے اوپر انڈیل لیا اور خود کو آگ لگا لی جس سے اس کا جسم ساٹھ فیصد جھلس گیا وارث علی کو انتہائی نازک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے *

یہ بھی پڑھیں  جمبر:دیوکے میں گلی میں کھڑا ہونے پر منع کرنے پر ایک شخص قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker