تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر اوکاڑہ سےعوامی توقعات ختم ،وزیراعلی پنجاب کے احکامات و اقدامات کو ہوا میں اُڑا دیا گیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر اوکاڑہ سے عوامی توقعات ختم ، وزیر اعلی پنجاب کے احکامات و اقدامات کو ہوا میں اُڑا دیا گیا ،کمپیوٹر سیکشن کے عملہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ،تحصیل دار آفس میں قائم لینڈ ریکارڈ سنیٹر کر پشن کا گڑھ بن گیا ،رشوت کا ریٹ ڈبل ہو گا ،فرد اور اشتہارات کی مد میں لاکھوں روپے عملہ ہڑپ کر نے لگا ،افسران کو علم ہو نے کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی وراثتی انتقال کے لیے اخبار کے اشتہار کی من مانی فیس کی وصولی،، عوام سراپا احتجاج ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، ایسا کچھ نہیں ہو رہا سب ٹھیک ہے انچارج کا موقف۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے وراثتی انتقال میں پائی جانے والی پچیدگیوں کے سد باب کے لیے کمپیوٹر رائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر پنجاب بھر میں قائم کیے گئے لیکن مبینہ طور پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات و اقدامات کو عملہ ریکارڈ سنٹر نے ہوا میں اُڑا دیا کمپیوٹر سکیشن کے عملہ نے وراثتی انتقال کے لیے اخبارکے اشتہار کے لیے من مانی فیس وصول کر کے کورٹس رپورٹرز کو دوسو سے تین سو تک دینا اپنا وطیرہ بنا لیا لینڈ ریکارڈ سینٹرمیں عوام کے لیے آسانی کی بجائے مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ،مبینہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ غلام حسین کھوکھر اور طیب بھٹی نے فرد کے 150کی بجائے 1000 سے 1500روپے اور اخبار اشتہار کے 700روپے کی بجائے 2000 سے 2500روپے ریٹ طے کر رکھے ہیں جسکی وجہ سے عدالتی اشتہارات کی مقررہ فیس کی وصولی میں عملہ کی لالچ رکاوٹ بن گئی مبینہ کمپیوٹر سیکشن میں موجود عملہ سائلین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز اور جارحانہ رویہ رکھنے لگا ہے جو شخص رشوت دینے سے انکار کرتا ہے اس کا نہ تو وراثتی انتقال ہو تا ہے اور اس کے لیے فرد کا حصول وبال جان بن جاتا ہے عوام کو فر د برائے عدالت کے نام پر روز انہ لاکھوں روپے کی کرپشن کی جانے لگی فرد کا حصول آسان کی بجائے مشکل ہو گیا زمین کے وراثتی انتقال پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکار ڈ غلام حسین کھوکھر اور طیب بھٹی ٹیکینکل طریقے سے سادہ لوح عوام سے ایک فیس کی بجائے دو یا تین وراثتی انتقال کی فیس وصول کر نے لگے تمام فریقین کی عدم حاضری پر بھی رشوت کی وصول کی جانے لگی تحصیل دار آفس میں قائم لینڈ ریکارڈ سنیٹر کر پشن کا گڑھ بن چکا ہے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،کمشنر ساہیوال ڈویژن سہیل شہزاد ،ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اس سلسلہ میں جب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ غلام حسین کھوکھر اور طیب بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا سب ٹھیک ہے*

یہ بھی پڑھیں  المہران کیڈٹ اسکول کی جانب سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کےسلسلے میں نعت خوانی کااہتمام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker