تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : لاثانی پیپر ملز حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو مزدوروں کے کے ورثاء کو چار چار لاکھ کے امدادی چیک دئیے گئے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او سقراط امان رانا کی خصوصی کاوش اور دلچسپی کی بدولت لاثانی پیپر ملز حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو مزدوروں کے کے ورثاء کو چار چار لاکھ کے امدادی چیک دئیے گئے ۔ای ڈی سی ڈی رانا اشرف جاوید کے دفتر میں ہونیو الی تقریب میں متوفیان محمد عمران اور غلام نبی کے ورثاء کو چار چار لاکھ روپے کے چیک دیئے ۔ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید نے اس موقع پر بتایا کہ یہ امدادی رقوم پیپر ملز انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے یہ قیمتی جانوں کا نعم البدل تو نہیں لیکن مرحومین کے خاندانوں کی معاونت کی جانب ایک قدم ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی او سقراط امان رانا کی خصوصی ہدائیت پر ان جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کی مالی امداد کے لئے مزید کاوشیں جاری ہیں*

یہ بھی پڑھیں  شورکوٹ:پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں بے پناہ اضافہ غریب عوام پریشان۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker