تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :لیسکو رورل سب ڈویژن اوکاڑہ چھاؤنی کے علاقے میں بارش کے باعث متعدد ٹرانسفارمر زخراب ہوگئے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)لیسکو رورل سب ڈویژن اوکاڑہ چھاؤنی کے علاقے میں بارش کے باعث متعدد ٹرانسفارمر زخراب ہوگئے،وولٹیج کم زیادہ ہونے کے سبب قیمتی الیکٹرونکس اشیاء خراب ہو گئیں ۔واپڈا اہلکاروں نے مبینہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے عو ض عوام سے بھاری رشوت طلب کرلی،مبینہ ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن نے رشوت کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو رورل سب ڈویژن کینٹ کے خلاف عوام کی شکایات بڑھ گئیں ٹرانسفارمر آئے روز خراب رہنے لگے جبکہ اوورریڈنگ کی وجہ سے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا عوام نے الزام عائد کیا کہ واپڈا اہلکار ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے اور ریڈنگ درست کروانے کے عوض بھاری رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں رشوت دینے کے باوجود ٹرانسفارمر مکمل ٹھیک نہیں کرتے محض معمولی ٹھیک کر کے دوبارہ نصب کر دیا جاتا ہے جو کہ دوبارہ خراب ہو جاتا ہے ایس ڈی او سے جب رابطہ کیا گیا تو موصوف نے مووقف اپنایا کہ اعلیٰ حکام تو کہتے رہتے ہیں مگر رشوت بھی وقت کی ضرورت ہے دوسری جانب جب ایس ای فورتھ سرکل اوکاڑہ سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے کہا کہ ضلع بھر میں درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہیں ۔عوام نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ،وزیر مملکت عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کینٹ گیمبر جیسے پوش علاقوں کو رورل سب ڈویژن سے الگ کیا جائے جبکہ رشوت خور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے*

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی نےایشیاء کپ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker