تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : نواحی قصبہ لنڈیوانولہ،زمین کی خریداری کے تنازعہ پردوافراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) زمین کی خریداری کے تنازعہ پر دو افراد نے فائرنگ کر ایک ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق نواحی قصبہ لنڈیوانولہ کے رہائشی سلمان نامی نوجوان نے عبدالرحمان ا ور عرفان وغیر ہ سے زمین خریدی تھی جبکہ اس زمین کی رقم بھی ادا کر دی تھی لیکن عرفان اور رحمان سلمان کو زمین اس کے نام ٹرانسفر نہیں کروا رہے تھے اور نہ ہی رقم واپس کرنے کو تیار تھے گزشتہ روز سلمان نے عرفان اور رحمان کے پاس جا کر اپنی رقم واپس دینے یا زمین اپنے نام ٹرانسفر کروانے کا کہا لیکن رحمان اور عرفان نے انکار کر دیا اس دوران ان کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر عرفان اور رحمان نے فائرنگ کر کے سلمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے سلمان کی موت کی اطلاع ملتے ہی اس کے لواحقین نے جی ٹی روڈ پل جوڑیاں کے قریب احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے دو گھنٹے بعد مقامی پولیس کے ایس ایچ او یعقوب بھٹی کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے *

یہ بھی پڑھیں  محرم الحرام کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker