تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ماہ رمضان کے دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے.پاکستان عوامی تحریک کے رہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کے رہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ماہ رمضان کے دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے موجودہ حکمرانوں نے الیکشن سے قبل کیے جانے والے وعدوں کی پاسداری نہیں کی بلکہ پوری قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے اقتدار پر قابض ٹولہ پروٹوکول پراربوں روپے لٹا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد اسلم مغل نے کہا کہ ملک میں امن کا راگ الاپنے والے حکمران بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں لوڈشیڈنگ چند ماہ ختم کرنے والے آج کس منہ سے عوام کی خدمت کے دعوے کر رہے ہیں ؟عوام بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں*

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کا طاہر القادری کےلانگ مارچ میں شرکت پر غور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker