تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پنجاب میں رمضان بازا ر کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہو چکا . ڈاکٹر انیسہ فاطمہ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹرز فورم کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر انیسہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں رمضان بازا ر کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہو چکا ،صوبے کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ منصوبہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے ، حکومت پنجاب کے تمام وزرا اور انتظامیہ ایک شخص کی دلی تسکین کے لیے کام چھوڑ کر رمضان بازار کو کامیاب کرنے میں مصروف ہے، اربوں روپے صرف فوٹو سیشن کی نظر ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹرز فورم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ ڈاکٹر انیسہ فاطمہ نے کہاکہ نواز شریف اور مسلم لیگی قیادت جھوٹ بولنے میں چیمپئن بن چکی ہے ،مسلم لیگیوں کو جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں آتا ہر بار کی طرح آئندہ الیکشن کی تیاری بھی جھوٹ کی بنیاد پر کر رہے ہیں لیکن عوام اب ان کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار چار سال گزرنے کے بعد بھی بجلی بحران پر قابو نہ پاسکے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو چھپانے کے لیے آئے روز چائنہ سے معاہدے توکر لیے جاتے ہیں لیکن پاکستانی نوجوانوں کو روزگار مہیا نہیں کیا جارہا اگر کرپشن سے پاک سرمایہ کاری کی جاتی توآج ہمیں کسی ملک کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانے پڑتے ،ڈاکٹرانیسہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کمیشن کے فیصلے سے بچنے کے لیے نواز شریف نے جے آئی ٹی نمائندوں پر اعتراض لگائے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں عدالتوں سے انصاف کی مکمل توقع ہے *

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker