
اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے)ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے نومنتخب صدر مرزا ذوالفقار علی کے اعزاز میں دیپالپور پریس کلب کا ظہرانہ،تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ملک علی عباس کھوکھر اور ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے نومنتخب صدر مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ کے اعزا ز میں دیپالپور پریس کلب کے صدر محمد اشفاق کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا ظہرانے میں شرکت کے لیے پپلی پہاڑ ریسٹ ہاﺅس پہنچنے پرنومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار مرزا ذوالفقار علی کا شاندار استقبال کیا گیا ظہرانے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک علی عباس کھوکھر،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی اوکاڑہ اصغر خاں ایڈووکیٹ ،سیکرٹر ی جنرل آر یو جے پاکستان عابد حسین مغل ،عرفان نوید غوری ،رائے امداد علی تبسم کھرل ،ملک نیا ز احمد جھکڑ،میاں خادم حسین کمیانہ سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر نومنتخب صدر مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کے صحافیوں نے جو محبت دی ہے عمر بھر کے لیے میری خدمات صحافیوں کے لیے حاضر ہیں ۔میری کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہے جس کو کسی صورت نہیں بھول سکتا ہوں ۔دیپالپور پریس کلب کے صدر اشفاق چوہدری اور ممبران کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے آج عزت سے نوازا ہے٭