شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : قومی وسماجی تحریک ماڈا اوکاڑہ رجسٹرڈ اورالخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کےزیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پرمنعقدہ سیمینار

اوکاڑہ : قومی وسماجی تحریک ماڈا اوکاڑہ رجسٹرڈ اورالخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کےزیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پرمنعقدہ سیمینار

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چودھری سے) متوازن معاشرے کے قیام کے لیئے خواتین کواُنکے حقوق دینا انتہائی ضروری ہیں ،خواتین زندگی کے تمام شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کررہی ہیں، وطن عزیز پاکستان میں خواتین کو ترقی کے برابری کی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت اہم اقدامات کررہی ہے جو کہ قابل تعریف ہیں، خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی حکومت کا انتہائی اہم اقدام ہے ان خیالات کااظہار قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز ماڈا اوکاڑہ رجسٹرڈ اور الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شیلڈز اور میڈلز دیئے گئے تقریب میں محکمہ تعلیم ،صحت ،پولیس ، موٹر وے پولیس ،ریسکیو 1122،این جی اوز ،وکلاء، صحافیوں سمیت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی طالبات نے بھر پورشرکت کی تقریب سے ماہر تعلیم میڈم عفت نورین ،میڈم شمسہ ،میڈم انیلا طارق ،میڈم عظمی رشید ،شبانہ عامر،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ظفر علی ٹیپو ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید، انسپکٹر موٹر وے مس عاصمہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین معاشی اور سماجی ترقی اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہیں دین اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں انکی یقینی فراہمی کے لیئے حکومت اور معاشرہ کے ہر فرد کو ابھی مزید اقدامات کرنا ہونگے تقریب کے اختتام پر ضلع بھر کی ستر (70 )سے زائد اپنے اپنے شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو شیلڈز اور میڈل دیئے گئے*

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری کا ایجنڈا انتخابات ملتوی کراناہے‘ مسلم لیگ ن