
اوکاڑہ(بیورورپورٹ)قومی و سماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز”ماڈا” رجسٹرڈکے زیر اہتمام بابائے قوم محمد علی جناح کی 140ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب زیر صدارت صدر "ماڈا” محمد مظہر رشید چوہدری منعقد ہوئی جس میں سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ و جنرل سیکرٹری "ماڈا”مس صائمہ رشید ،میاں طاہر رشید،مس میمونہ ،مس اقرا،مس تزئین،چوہدری عرفان اعجاز،مس تحریم کے علاوہ ممبران "ماڈا”کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی پاکستان کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح کی پاکستان بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا*