تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: میڈم نیئر سلطانہ کوطالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر دس ہزار روپے انعام

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری سے)سی ای اواوکاڑہ ناہید واصف نے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول کی میڈم نیئر سلطانہ کوطالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر دس ہزار روپے انعام دیا اورگزشتہ روز ایوان اقبال میں طالبات کی اعلیٰ کاکردگی پر بھی مبارکباد پیش کی۔گزشتہ سال چودہ اگست کے پروگرام میں گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات کو بہترین کارکردگی پر ایک لاکھ کا انعام بھی دیا جا چکا ہے ، اساتذہ،والدین اور طالبات نے میڈم نیئر سلطانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا سی ای اوناہید واصف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام ملک میں حقیقی مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ہونہار بچیاں پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے پنجاب حکومت اربوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے جس سے تعلیمی شعبہ میں انقلاب آئے گا تعلیم یافتہ بچیاں آنے والے کل کی خود مختار اور با اختیار پاکستانی شہری کے اپنی شناخت کروائیں گی اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے بچیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق مزید پیدا ہو اہے اوکاڑہ ڈسٹرکٹ تعلیمی میدان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اعلیٰ رزلٹ پیش کرے گا جس کا تمام تر سہرا اساتذہ کرام کی محنت کو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیم دوست مشن کو ہم جاری رکھیں گے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کی درس گاہوں کا نام دنیا کی بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہو رہا ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button