تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مال روڈ پر خود کش حملہ میں شہید ہونے والے دو پولیس کانسٹیبلوں کی نماز جنازہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )مال روڈ پر خود کش حملہ میں شہید ہونے والے دو پولیس کانسٹیبلوں کی نماز جنازہ اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز اداکی گئیں شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کے گن مین محمد ندیم کمیانہ شہید کی نماز جنازہ اسکے آبائی گاؤں چک نمبر4جی ڈی میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل رانا، صوبائی وزیر جنگلات میاں یاورزمان،رکن قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ کھرل سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی علاوہ ازیں ایلیٹ فورس کے جوان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا کے پی آر او خالد محمود کے بھائی عرفان محمود شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں منڈی احمد آباد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ،سماجی اور پولیس آفیسرزسمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی سانحہ لاہور کے دونوں شہداء کو پولیس اہلکاروں کے پولیس کے چاق و چابند دستے نے سلامی دی بعد ازاں ان کو پولیس کے مکمل اعزازات سے مقامی قبرستانوں میں سپر خاک کر دیا گیا شہداء کی قبروں پر وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراء کی جانب سے پھولوں کی چاردیں چڑھائی گئیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button