تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : شادی شدہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )شادی شدہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جنسی تشدد کی شکار خاتون دوائی لینے جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق غفور کالونی اوکاڑہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون ثمینہ بی بی اپنی دوائی لینے کیلئے رکشہ میں سوار ہوکر نواحی قصبہ مرولہ شریف جارہی تھی کہ راستے میں ٹھٹھہ سید علی کے قریب رکشہ خراب ہوگیا اس دوران ملزم عبدالرحمن بسواری موٹر سائیکل آگیا اور ورغلا کر مرولہ شریف لفٹ دینے کا کہہ کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا ملزم اسے قریبی ٹیوب ویل کے ایک کمرہ میں لے گیا جہاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگیا ثمینہ بی بی نے پولیس تھانہ چوچک میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی پولیس تھانہ چوچک نے ثمینہ بی بی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!