
اوکاڑہ(بیورورپورٹ)برما میں مسلمانوں کا قتل عام عالمی برادری کی مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والی بے حسی کی زندہ مثال ہے انسانیت کے چیمپئن کہاں چلے جاتے ہیں جب دنیا بھر میں کہیں مسلمانوں کا ناحق خون بہتا ہے ؟؟57اسلامی ممالک اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے ،دنیا بھر کا میڈیا کہاں چلا گیا جو چھوٹی چھوٹی بات پر واویلا مچا دیتا ہے ان خیالات کا اظہار قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے صدر محمد مظہررشید چوہدری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقعہ پرسینئر جرنلسٹ ذوالفقار علی اٹھوال ، "ماڈا” جرنلسٹس فورم کے شہباز ساجد، منشا نوید ،ڈاکٹر نیاز احمد چوہدری ،صفدر رضا ،میاں طاہر رشید ،چوہدری عرفان اعجاز ،محمد عاشق ،جنرل سیکرٹری "ماڈا” اوکاڑہ مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ ،مس تزئین ،مس اقراء،مس تحریم ،چوہدری عدنان اعجازنے بھی روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے حکومت پاکستان اور عالمی برادری اور خاص طور پر مسلمان ممالک سے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر فوری اقدامات کرتے ہوئے برما کی حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ انسانیت کا احترام کرتے ہوئے مسلمانوں کے جان ومال کو مکمل تحفظ فراہم کریں*