تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال بورڈ میٹرک کے نتائج میں اوکاڑہ بازی لے گیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)ساہیوال بورڈ میٹرک کے نتائج میں اوکاڑہ بازی لے گیا،ڈی پی ایس کے طلبہ و طالبات نے متاثر کن کارکردگی دکھائی،ساہیوال بورڈ میں پہلی تین پوزیشنوں سے دو پوزیشنیں اوکاڑہ کے طالب علموں کے حصہ میں آئیں جبکہ لڑکیوں کے آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنیں اوکاڑہ کی طالبات نے حاصل کیں۔ملکی مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کریں گے ہماری کامیابی اساتذہ اور والدین کی مرہون منت ہے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کریں گے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کی صحافیوں سے گفتگو ساہیوال بورڈ نے جیسے ہی اپنے پہلے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تو اوکاڑہ کی طلبہ و طالبات کی کامیابی نے بورڈ بھر میں پوزیشنیں حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ڈی پی ایس کے طلبہ و طالبات نے امتحان میں متاثرکن کارکردگی دکھا کر نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں جو امتحانی نتائج آتے ہی ضلع بھر کی عوام کے ماتھے کا جھومر بن گئے۔سائنس گروپ ساہیوال بورڈ میں دوسری پوزیشن حافظ نوید الحسن نے حاصل کی جنہوں نے 1050 میں سے1015نمبر حاصل کئے جبکہ بورڈ بھر میں تیسری پوزیشن آمنہ ارشاد نے حاصل کی جنہوں نے 1050 میں سے1014نمبر حاصل کئے۔دونوں طالب علم اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے نواحی قصبہ منچریاں کے رہنے والے ہیں۔ ساہیوال بورڈ کے نتائج میں سائنس گروپ میں لڑکوں کی طرف سے پہلی تین پوزیشنیں بھی اوکاڑہ کے طالب علموں جن میں حافظ نوید الحسن1015،محمد حمزہ شفیق نے1011،عثمان علی نے1010نمبر حاصل کئے۔آرٹس گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والی لڑکیوں میں مریم خالد زیر تعلیم گورنمنٹ لیڈی پارک اوکاڑہ نے947نمبر حاصل کئے اور پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سیکنڈ پوزیشن فریحہ غضنفر زیر تعلیم گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ نے940نمبر حاصل کئے اور تیسری پوزیشن نازیہ یوسف زیر تعلیم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر9ون اے ایل نے930نمبر حاصل کئے۔ بورڈ کی ٹاپ ٹین پوزیشنوں کے طلباء میں آٹھ طلباء عثمان علی، ریاض احمد، محمد احسن، محمد شاہیر لقمان، حافظ تیمور اعجاز، شرجیل طارق، محمد احمد اور محمد افضل بھی ڈی پی ایس اوکاڑہ میں زیر تعلیم رہے۔یاد رہے کہ ڈی پی ایس کے طلباء و طالبات میں ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کرنے والے14طالب علم،990سے زائد نمبر حاصل کرنے والے36طالب علم جبکہ80فیصد نمبروں سے زائد حاصل کرنے والے245طالب علم ہیں۔ساہیوال بورڈ میں اوکاڑہ کے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کرکے واضح کیا ہے کہ محنت میں ہی عظمت ہے اگر انسان میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ موجود ہو تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتا ہے ہمیں اپنے ضلع کے ہونہار طالب علموں پر فخر ہے*

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: چنیوٹ پولیس نے گمشدہ بچی کو اس کے والدین سے ملا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker