تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:فیکٹریوں کے مالکان سے معذورافرد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے احکامات کی روشنی میں فوری اقدامات اٹھانے کا حکم

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)معذور افراد کی بحالی و روزگار کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ روزگارو بحالی کمیٹی برائے معذور افراد کے بھر پور اقدامات کے نتیجے میں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اوکاڑہ نے معذور افرد کے لیے 3فیصدکوٹہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے فیکٹریوں کو لیٹر جاری کر دیے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر رانا شاہد محمودنے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبران محمد مظہررشید چوہدری ،ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر محمد افضل اور میڈیکل آفیسر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خان شریک ہوئے محکمہ لیبر نے گزشتہ ماہ مختلف فیکٹریوں کے مالکان سے معذورافرد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے احکامات کی روشنی میں فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا جس پر فیکٹری مالکان نے یقین دہانی کروائی کہ معذور افرد کا 3فیصدکوٹہ کو مدنظر رکھا جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  ٹرمپ کی تقریر’’بھونکنے والے کتے کاٹتے نہیں‘‘کے مترادف ہے،شمالی کوریا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker